ریاض،6مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی سپریم علماء کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ مملکت کے مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ اچھی صحت کی حالت میں ہیں۔لبنانی میڈیا میں گذشتہ روز سے ان کی خرابی صحت سے متعلق افواہوں کا سلسلہ جاری تھا۔کونسل کے سیکرٹریٹ نے اپنے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ عزت ماب مفتی اعظم بخیریت ہیں۔ اللہ سبحانہ تعالی ان کی عمر دراز فرمائیں۔ وہ جنرل کونسل میں روزمرہ فرائض کی انجام دہی کے ساتھ مہمانوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔